ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں کووڈ -19کی تشخیص و علاج کے لئے میڈیکل سائنس سنٹر تیار ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے لیا جائزہ

کاروار میں کووڈ -19کی تشخیص و علاج کے لئے میڈیکل سائنس سنٹر تیار ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے لیا جائزہ

Sat, 02 May 2020 13:01:47    S.O. News Service

کاروار:02؍مئی(ایس اؤ نیوز) کاروار کا میڈیکل سائنس مرکز اب  کووڈ-19کابہترین طریقے پر علاج کرنے  اپنی تمام تر سہولیات کے ساتھ  مکمل طورپر تیار رہنے کی اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی ۔

کاروار کے میڈیکل سائنس سنٹر میں کروناوائرس کے علاج کے لئے نئے سرے سے  تشکیل دئیے گئے کروناوارڈ میں طبی جانچ، مشینوں کی نصب کاری ، انتظامات ، تشخیص سمیت ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی نے سبھی صحافیوں کے سامنے سہولیات کی نمائش کرتے ہوئے جانکاری دی ۔ ڈی سی نے بتایا کہ یہاں کے سنئیر ڈاکٹرس بھی کرونا کے خلاف جدوجہد کرنے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سمیت سبھی کو مریض کے خلاف نہیں بلکہ بیماری کے خلاف جدوجہد کرنی ہے اس سلسلے میں کوئی تفریق برداشت نہیں کرنے کی بات کہی۔

ماسک لازمی ورنہ کارروائی :ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ ضلع میں سبھی کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے، اگر اس کی پابندی نہیں کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی جگہوں پر ،جہاں زیادہ لوگ کام کرتے ہیں ان مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہے۔ اس طریقہ کا ر کو اپنائیں گے تو مرض ایک دوسرے کو نہیں پھیل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ استعمال کردہ ماسک ڈھنگ سے پیا ک کرکے کچرا نکاسی کرنے والوں کو سونپیں ، نہ کہ ادھر ادھر پھینکیں۔

ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر محمد روشن نے بتایا کہ میڈیکل سائنس سنٹر میں قائم کردہ آئی سولیشن وارڈ صرف کووڈ-19کی حد تک نہیں ہے ، آئندہ دنوں میں سبھی قسم کے وبائی مریضوں کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔ ضلع انتظامیہ کووڈ-19سے لڑنے کے لئے وینٹی لیٹر۔ میڈیکل مشین اور ضروری دوائیاں اچھی خاصی تعداد میں جمع کرلیاگیا ہے۔ ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوارج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی چک پوسٹوں پر عوام کی جانچ جاری رہے گی۔اور جانچ کے بعد ہی اندرون ضلع میں گھومنے پھر نے کی اجازت ہوگی۔

علاج کیسے ہوگا؟: ضلع اسپتال کےداخلے پر قائم کردہ فیور کلینک میں سب سے پہلے مشتبہ فرد کی جانکاری لی جاتی ہے۔ کھانسی ، سردی ،بخار جیسی علامات نظر آنے سے تھرمل اسکیاننگ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آتی ہیں تو اس کے تھوک کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے روانہ کیا جاتاہے۔ اگر رپورٹ مثبت میں آتی ہے تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے پیشگی طورپر تیار کردہ 250بیڈ کے اسپتال میں اس کو شفٹ کئے جانے کی جانکاری دی۔


Share: